• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی و بنیادی مراکز صحت کی نجکاری ، دوسرے روز بھی دھرنا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے دیہی و بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کے خلاف لاہور مال روڈ پر گزشتہ روز دوسرے دن بھی دھرنا جاری رہا ۔ جس میں صوبہ بھر کے گرینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران انہوں بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کے آؤٹ سورس ہونے کے خلاف نعرے بازی کی۔دھرنے میں شامل گرینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے ۔اگر انہوں نے ہیلتھ سنٹروں کو آؤٹ سروس کرنا بھی ہے تو انکو چاہے ہماری ملازمت ختم نا کی جائے ۔تاکہ ہم کنٹریکٹ والے ملازمین بے روزگار نہ ہوں-
ملتان سے مزید