• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادپورراں، مولانا محمد زکریا نقشبندی سیرت کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیر مولانا محمد نواز نقشبندی کے صاحبزادے مولانا محمد زکریا نقشبندی کو سیرت کمیٹی قادرپورراں کا سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ پیر مولانا محمد نواز نقشبندی جو سیرت کمیٹی قادرپورراں کے سرپرست اعلیٰ تھے ،انتقال کے بعد سیرت کمیٹی قادرپورراں کے امیر قاری تنویر الحسن رحیمی کی قیادت میں وفد نے مولانا محمد زکریا نقشبندی سے ملاقات کی اور ان سے سرپرستی کی درخواست کی جس کو انہوں نے قبول کرلیا ، ملاقات میں مولانا محمد نعمان شہباز ،مولانا حبیب اللہ گجر ،ڈاکثر حافظ عطاء الرحمن فاروقی ،مولانا ثانی الثنین الحق ،حافظ صدیق احمد ،مولوی سفیان شہباز ،بھائی اسامہ صفدر و دیگر ممبران سیرت کمیٹی شریک تھے-
ملتان سے مزید