• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی ، حاجی خلیل راں ، اعجاز خان، فہیم شجرا، زاہد مقصود قریشی، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ اچھی صحت نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے انہوں نے کہا کہ صبح سویرے واک اور متوازن غذا انسانی صحت کےلئے اہمیت کے حامل ہے-انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے- اس موقع پر صدیق قریشی، اویس فرید قریشی، ربنواز وینس ، اقبال ندیم ، حسیب اعجاز ، میاں اسید ، میاں احمد نے کہا کہ صحت کا کوئی نعم البدل نہیں - اس موقع پر شرکا نے کونسلر اعجاز خان کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔
ملتان سے مزید