• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گاڑیاں، 21 موٹرسائیکل چوری، 3 چھین لئے گئے، لاکھوں کے زیورات بھی غائب

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 13وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار،8موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تین موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ کوہسار ، سنبل اور شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر کامران خان سے موٹرسائیکل، نوگزا روڈ پر2موٹرسائیکل سوار خالد محمود کے ہاتھ سے بیگ چھین کرلے گئے جس میں ایک لاکھ تین ہزار روپے اور موبائل تھا۔ کالج روڈ پر محمدعبدالخالق خان کی گاڑی سے موبائل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،مزمل ٹاؤن میں ساجدعلی کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی4لاکھ روپے، اسلام آباد نیوائر پورٹ پر اختر نواز کا ہینڈ کیری جس میں 16ہزار ریال تھے، کوہستان کالونی میں لیاقت زمان کے گھرسے 40ہزار روپے ،سونا مالیتی 12 لاکھ روپے اورگھڑیاں مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،بحریہ فیز8میں محمد رمضان کے گھر سےطلائی زیورات مالیتی 5لاکھ روپے ،کرپال میں عبدالقیوم کی 2 گائیں چوری کرلی گئیں ۔ دیگر وارداتوں میں بھی گن پوائنٹ پر تین موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید