• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز کی 1129آسامیوں کی منظوری

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نےانسپکٹرز کی 449، سب انسپکٹر کی 423 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 257 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی جو پروموشن کے ذریعے پُر کی جائیں گی ۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے منگل کوپنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے نام جاری کئے گئے لیٹر میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رائٹ مینجمنٹ پولیس(آرایم پی ) اورکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے قیام کی منظوری دی ہے ان اقدامات کا مقصد امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سنگین جرائم سے نبردآزما ہونے کیلئے پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے۔اس حوالے سے2017ء تک کنفرم سب انسپکٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 2024ء تک کے اپنا تمام ریکارڈ بشمول اے سی آرز بہر صورت مکمل کر لیں کیونکہ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ اسی ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے،لیٹر میں مزیدکہاگیاہے کہ تمام اضلاع کے ہیڈکانسٹیبلز،اے ایس آئیزاورسب انسپکٹرزکے ریکارڈ کو تمام پہلوؤں سے مکمل کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید