• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیفارم،کتابیں سکول یا مخصوص دکانداروں سے خریداری کیلئے مجبور کرنے پر پابندی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے طلبہ اور والدین کو یونیفارم،کتابیں اور دیگر تعلیمی مواد سکول یا مقرر کردہ دوکانداروں سے خریدنے پر مجبور کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اس سے باز رہیں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ،جرمانہ اور تعلیمی ادارے کی مستقل بندش کی جاسکتی ہے۔ ادھر نجی تعلیمی اداروں نے نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر بچوں کو مہنگی کاپیوں و رجسٹرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریسورس پیک کے نام پر مہنگے نوٹس فراہم کئے ہیں جن کی قیمتوں کو فیس چالانوں میں شامل کرکے والدین کو بھجوائے جاررہے ہیں۔ نجی سکولوں میں عام کاپی بھی 170/200روپے کی دی جارہی ہےجبکہ رجسٹر بھی بازار میں ملنے والے رجسٹرز سے مہنگے ہیں۔مختلف کتابیں بھی اپنے من پسند مصنفین کی بتا کر لینے کا کہا جاتا ہے۔جو والدین کیلئے مزید مالی بوجھ کا باعث ہےجبکہ نئے تعلیمی سیشن میں فیسوں اور سالانہ چارجز میں الگ سے اضافہ کیا گیا ہےجس کوئی نوٹس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نہیں لے رہی۔
اسلام آباد سے مزید