• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں میں انجینئرز کے عہدوں پر نان انجینئرز کی تقرریوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی) کی جانب سے قائم کردہ ورکنگ گروپ آن پبلک سیکٹر انسٹی ٹیوشنز ایشوز سے متعلق ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس پی ای سی کے ریجنل آفس میں ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن اور انجینئر مجاہد پرویز چٹھئہ نے کی۔ اجلاس کے شرکاءنے مختلف سرکاری اداروں میں انجینئرنگ کے عہدوں پر نان انجینئرز کی تقرری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جسے اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا جانا ناگزیر ہے۔ یہ بھی زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ کی صریح خلاف ورزی بھی ہیں۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انجینئرنگ سے متعلق خالی سیٹوں پر فوری طور پر بھرتیاں شروع کی جائیں تاکہ انجینئرز کو روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوسکیں۔
اسلام آباد سے مزید