• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز کی زیر تعمیر ایمرجنسی بلڈنگ میں تارکول بچھاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی زیر تعمیر ایمرجنسی بلڈنگ میں منگل کو تارکول بچھاتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر پراجیکٹ سیفٹی انچارج کو گرفتار کر لیا گیا جو سائٹ پر مکمل حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہے۔
اسلام آباد سے مزید