راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے 9مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔ پیس کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا کہ یہ مظاہرے 9مئی کے ملزمان کیخلاف کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان ملکی سلامتی پر حملہ کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے دشمن کی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔