• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولتیں فراہم کی جائینگی، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کے ہمراہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم الحرام اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل کر کے زائرین کرام کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔ وفاقی وزیر نے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دہانی کروائی۔
اسلام آباد سے مزید