• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 45آریہ محلہ مسلم کالونی اعوان آباد میں پانی کا مسئلہ حل کرانے کا خیر مقدم

راولپنڈی ( جنگ نیوز) یونین کونسل 45آریہ محلہ مسلم کالونی اعوان آباد میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری اور سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان کے مشکور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارسابق ناظم ملک طاہر محمود ، شوکت خان، راجہ ابرار ، راجہ عامر اورسابق یوسی چیئرمین ملک  سلطان محمود  نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے گیس پریشر کا بھی مسئلہ تھا مگرچوہدری دانیال کی خصوصی توجہ سے تقریبا چار کلو میٹر گیس کی نئی لائن بچھانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید