• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے پرعزم رہی ہے،خرم پرویز راجہ

راولپنڈی ( جنگ نیوز)سیکرٹری جنرل پی پی پی راولپنڈی ڈویژن خرم پرویز راجہ نےنمبردار ملک انعام اور دیگر اہم سیاسی رہنماں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خرم پرویز راجہ نے پی پی پی کے مقامی رہنماں کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، آنے والے انتخابات کی تیاریوں اور کینٹ کے علاقہ کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لئے پرعزم رہی ہے۔ کینٹ کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید