• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر 2024 کے مقابلے میں 2025 کے پہلے دو ماہ میں پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )دسمبردو ہزار چوبیس کےمقابلے میں سال دو ہزارپچیس کےپہلے دو ماہ کے دوران پاورسیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں ایک سو سینتالیس ارب روپےکے بڑے اضافے کا انکشاف ہوا ہےجس کے بعدپاور سیکٹر کاسرکلر ڈیٹ بڑھ کر دو ہزار پانچ سو اکتیس ارب روپے پر پہنچ گیا ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاور سیکٹرکاسرکلرڈیٹ فروری 2025 تک2 ہزار531ارب روپے رہا جودسمبر2024 تک2ہزار384ارب روپے تھا- ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر2024کےمقابلے میں جنوری 2025میں پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں 60 ارب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد جنوری 2025 تک پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کا حجم بڑھ کر2ہزار 444 ارب روپے ہوگیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید