• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس‘ ملکی صورتحال پرمشاورت

اسلام آباد(ایجنسیاں)محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ‘ملک کی سیاسی و خارجی صورتحال اور اپوزیشن کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان معاملات گفتگو اور افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہئیں۔خارجی اورخطے کی صورت حال پر فورا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر قوم کو اعتماد میں لیا جائے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی اور دہشت گردی کی لہر پر تشویش ہے۔ صوبائی حکومتوں اور عوام کی مشاورت سے صورت حال کو بہتر کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید