اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 25لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف کردیئے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق فائدہ اٹھانے والوں میں گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات کے صارفین شامل ہیں۔ صارفین کو بجلی بلز کی مد میں 17ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15لاکھ صارفین جبہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 4لاکھ 75ہزار صارفین کے بلز معاف کئے گئے۔