• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فاؤنڈیشن، ملازمین سے تصدیق شدہ ڈگریوں و اسناد کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فائونڈیشن حکام نے سائنس فائونڈیشن اور اس کے دو ذیلی اداروں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ ) اور پاسٹک کے افسران اور ملازمین سے تصدیق شدہ ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کا ریکارڈ مانگ لیا ، افسران و ملازمین متعلقہ بورڈز ، یونیورسٹیز اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ کروا کرجمع  کروائیں،چیئرمین سائنس فائونڈیشن کی منظوری سے جاری سرکلر کے بعد اب جاری یاددہانی کے خط میں ڈائریکٹر جنرل پاسٹک ، ڈائریکٹر جنرل پی ایم این ایچ سمیت تمام افسران اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2010سے بھرتی ہونے والے اپنی ڈگریوں و تعلیمی اسناد متعلقہ تعلیمی بورڈ ز، یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی سے تصدیق کروا کر جلد سے جلد دفتر میں جمع کروائی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید