نڈی کوتل (نمائندہ جنگ) پاکستان اور افغانستان کشیدہ حالات کے پیشِ نظر طورخم بارڈر بند رہا ۔ امپورٹ و ایکسپورٹ تعطل کا شکار،طورخم کو خالی کرالیا گیا،شہریوں کی نقل مکانی ،طورخم باچہ مینہ سے انسانی ضیاع کوبچنے کے لئے نقل مکانی کی گئی ۔طورخم سے افغانستان جانے والی گاڑیوں کو واپس لنڈیکوتل بھیج دیا گیا ۔ لنڈیکوتل میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالی گئی ۔ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب رات کے پہلے پہر افغانستان کے بارڈر فورسز نے پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس کے ردعمل میں پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کی ۔ کشیدہ حالات کے باعث پاک افغان سرحد طورخم گیٹ بھی بند رہا جس سے ٹریڈ معطل ہوکر رہ گئی ۔ طورخم میں کھڑی گاڑیوں کو واپس بھیج دی گئیں جبکہ مسافروں کو بھی طورخم سے واپس لنڈی کوتل اور پشاور منتقل کیاگیا۔ اس کے علاوہ طورخم باچامینہ سے انسانی ضیاع سے بچنے کےلئے مکینوں نے نقل مکانی کی اور محفوظ مقامات منتقل ہوگئے ۔