کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں2افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی قبرستان کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 36سالہ بلاول ولد ملک ظہور زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ محمود آباد اعظم بستی 100 فٹ روڈ پر ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ نوجوانموسیٰ زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔