اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پچھلے تین سالوں کے دوران پاکستان میں تیار ہونے والی سینکڑوں گاڑیاں جاپان ، قطر، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 20ممالک کو برآمد کی گئی ہیں ، پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر 434گاڑیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک ارب42کروڑ بنتی ہے، 2022-23کے دوران 100گاڑیاں ، 2023-24 کے دوران 107جبکہ 2024-25 کے دوران گاڑیاں برآمد کی گئیں ، پچھلے تین سالوں کے دوران پاکستانی گاڑیوں کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے ، یہ گاڑیاں 108ایکسپورٹر کمپنیوں کے ذریعے جاپان، افغانستان، قطر، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، لبنان ، لائبیریا، کینیا، سولومن آئی لینڈ ز، نائیجیریا ،امریکا، جبوتی، موزمبیق ، کیمن آئی لینڈ ز ، سری لنکا، چین، برونائی دارالسلام، کھانا، ٹو گواور بنگلہ دیش کو برآمد کی گئیں۔