• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کو آزاد کرو، ناروے میں فٹبال اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا

اوسلو( جنگ نیوز)فلسطین کو آزاد کرو، ناروے میں فٹبال اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا، فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں فلسطین کے جھنڈوں کی بہار،"سفارتخانہ بند کرو" کے نعرے ۔تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائر میچ میں ناروے کی ٹیم نے اسرائیل کو 0-5سے شکست دے دی۔ناروے اور اسرائیل کے میچ کے دوران اسٹیڈیم ’ فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہرشائقین کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پُر زور احتجاج کیا گیا، شائقین نے سرخ رنگ کے علامتی کارڈز تھامے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اسرائیل کی جواب دہی کا مطالبہ بھی کیا۔سٹیڈیم کے قریب پولیس نے حفاظتی گھیرا قائم کیا تھا اور مظاہرین اس کے قریب ہی لیکن کچھ فاصلے پر کھڑے رہے۔
اہم خبریں سے مزید