• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کے شہری کا عمرہ سے واپسی پر دوران پرواز انتقال کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا بزرگ شہری عمرہ کرکے جدہ سے لاہور جاتے ہوئے دوران پرواز انتقال کرگیا۔جس کے باعث طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور کی پرواز پی اے 471 تربت کے قریب تھی کہ 67 سالہ عبدالرشید کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا اور پرواز کا رخ کراچی موڑ دیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔ میڈیکل ٹیم نے میت طیارے سے نکال کر سرد خانے منتقل کردی۔ پرواز منزل کیلئے روانہ ہوگئی۔ میت رات گئے متبادل پرواز میں منزل کیلئے روانہ کر دی گئی۔ متوفی کا تعلق فیصل اباد سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید