• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ/ پاسپورٹ بلاک، عدالت سے رجوع کرلیا

راولپنڈی(راحت منیر) ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا گیا ۔ عدالت سے رجوع کرلیا 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے۔درخواست گزار ، متعلقہ حکام ریکارڈ سمیت17اپریل کو طلب ،،17برس کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردئیے ۔جس کے خلاف ارشد خان چائے والا نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے زریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا ۔

اہم خبریں سے مزید