• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی احتجاج یا ریلی نہیں ادارے پر حملہ تھا، رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین ) عدالت عظمیٰ میںʼʼپی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے 9مئی2023 کی مبینہ دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ملزمان کی ماتحت عدلیہ سے منظور ہونے والی ضمانتیں خارجʼʼ کرنے سے متعلق حکومتی اپیلوں کی سماعت کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ 9مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے9 مئی کو ہونے والی دہشتگردی اور آتشزنی کے واقعات میں صوبہ بھر میں تقریباً 19کروڑ 70لاکھ روپے کا نقصان ہوا ،ملزمان کی کل تعداد 35 ہزار 962 ہے جن میں سے 24 ہزار 595 تاحال مفرور جبکہ 11 ہزار 367 زیر حراست ہیں، تقریبا 152 پولیس اہلکار اور 5 پرائیوٹ افراد زخمی ہوئے ہیں ،چیف جسٹس یحی ٰآفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس شکیل احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو حکومت پنجاب کی جانب سے 9مئی2023 واقعات سے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید