• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج حیدر بااصول، نظریاتی اور کہنہ مشق رہنماء تھے‘ کبیر محمد شہی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر کبیر احمد محمدشہی نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج حیدر ایک بااصول، نظریاتی اور کہنہ مشق سیاسی رہنماء تھے جمہوریت، آئین کی حکمرانی اور انسانی حقوق سے متعلق ان کا موقف غیرمتزلزل رہا اور انہوں نے ہمیشہ ملک بھر کے مظلوموں، محروموں اور محکوموں کی حمایت اور انکے حقوق کا دفاع کیا وہ نہایت شفیق، ملنسار، مخلص اور شائستہ شخصیت کے حامل تھے ان کا انتقال نہ صرف ان کی پیپلزپارٹی اور سندھ بلکہ پورے ملک کے محکوم اور ترقی پسند عوامی سیاست کرنے والے کارکنوں کا اجتماعی نقصان ہے۔
کوئٹہ سے مزید