• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہاکیاجائے، جے ڈبلیو پی

کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما آصف مسیح نے کہاہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،پارٹی رہنما و کارکن حقوقِ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے نوابزادہ گہرام بگٹی کا لانگ مارچ کا اعلان ان کا جمہوری وسیاسی حق ہے جسے حکومت طاقت کے زور پر سلب کرناچاہتی ہے۔موجودہ حالات میں صوبائی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے عوام میں اشتعال پیدا ہو، جے ڈبلیو پی کے کارکن شہید نواب اکبر خان بگٹی کے پیرو کار ہیں ہم جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت حالات کی نزاکت سمجھے اور سیاسی لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں سے باز رہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے نوابزادہ گہرام بگٹی اوردیگر گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہاکرے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے۔حکمرانوں کو سیاسی بصیرت کا مظا ہرہ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہئے۔
کوئٹہ سے مزید