• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب کا FBR کے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے کا نوٹس

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے کے معاملے پر سخت نوٹس لے لیا اور ڈیجٹیل ٹرانزکشن سے متعلق واضح ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت اور ذمہ داران افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ، دوسری جانب ایف بی آر نے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب کرنے کے بجائےوفاقی ٹیکس محتسب کی اس معاملے پر صوابدید کو ہی چیلنج کر دیا ، وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے اعتراض کو مسترد کر تے ہوئے طویل عرصے سے کرپٹو کرنسی سے متعلق واضح ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور ایف بی آر کو ہدایت کی ہےکہ ڈیجٹیل ٹرانزکشن کوٹیکس نظام میں لانے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں ، ذرائع کے مطابق ایف ٹی اوکی واضح ہدایات کو ایف بی آر نے نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب کے دائرہ کار میں نہیں آتا ، وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایک شکایت کنندہ نے ایف ٹی او کو تحریری شکایت کی کہ وہ مقامی کرپٹو کرنسی کا صارف ہے لیکن ورچوئل کرنسی کے استعمال اور آمدن سے متعلق ایف بی آر نے کوئی واضح ٹیکس پالیسی مرتب نہیں کی ۔

اہم خبریں سے مزید