• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن ’دھمال 4‘ کا حصہ بن گئے، پہلی شوٹنگ کی تصویر جاری

فوٹو بشکریہ اجے دیوگن/ایکس
فوٹو بشکریہ اجے دیوگن/ایکس

نامور اداکارے اجے دیوگن دھمال سیریز کا حصہ بن گئے، انہوں نے فلم ’دھمال 4‘ کے پہلے شیڈول کی تکمیل کے بارے میں بتاتے ہوئے اسٹار کاسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔ 

بالی ووڈ کے مقبول اداکار اجے دیوگن نے اپنے مداحوں کو ایک سرپرائز اپڈیٹ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی آنے والی کامیڈی فلم ’دھمال 4‘ کا پہلا شیڈول مکمل ہو چکا ہے۔

اجے نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کاسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

اجے نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "پاگل پن واپس آ گیا ہے! دھمال 4 کا آغاز شاندار انداز میں، مالشیج گھاٹ شیڈول مکمل ہوگیا، اب ممبئی میں شوٹنگ جاری! ہنسی کا طوفان ہونے کو ہے تیار!"

پہلی تصویر میں اجے دیوگن کو جاوید جعفری، انجلی آنند، ارشد وارثی، سنجے مشرا اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ فلم کے ہدایتکار اندرا کمار اور پروڈیوسر بھوشن کمار کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ ’دھمال‘ کا آغاز 2007 میں اندرا کمار کی ہدایتکاری میں ہوا تھا، جس میں سنجے دت، ارشد وارثی، رتیش دیشمکھ اور آشش چوہدری نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔ 

دھمال کا دوسرا حصہ ’ڈبل دھمال‘ 2011 میں ریلیز ہوا جبکہ تیسرا حصہ ’ٹوٹل دھمال‘ 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید