• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں کمسن بچہ اور ایک شخص جاں بحق، 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثہ میں کمسن بچہ اور ایک سمیت جاں بحق ہو گیا ، 4افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کےمطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ کچی آباد ی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ جمیل ولد واحد بخش جاں بحق ہوگیا ،شیر شاہ پل کے اوپر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی ،پولیس نے ض لا ش سرد خانہ منتقل کردی ،دریں اثنا شریف آباد پرانا ریلوے پھاٹک کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،متوفی کی شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے،کلفٹن برج میریٹ ہال کے قریب فٹ پاتھ سے50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی،گلبہار چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی ،شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،متوفی کی شناخت اوروجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید