• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے تحت اتوار کو شاہراہ قائدین پر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے تحت 13 اپریل اتوار کو شاہراہ قائدین پر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے مولانا فضل الرحمنٰ خصوصی خطاب کریں گے ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے جے یو آئی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان اور دیگر شامل تھے، قاری محمد عثمان نے واضح کیا کہ ملین مارچ ہر صورت شاہراہ قائدین پر ہی ہوگا، فلسطینی نمائندے بھی شرکت کریں گے، موجودہ ملکی و عالمی صورتحال کے تناظر میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، اجلاس میں طے پایا کہ مارچ کے روز متبادل ٹریفک پلان اور سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں جے یو آئی پولیس سے مکمل تعاون کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید