کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اسرائیل مردہ باد مارچ کے سلسلے میں پمفلیٹ تقسیم کئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری صاحبزادہ عبداللہ اکرم قادری اور مرکزی کوآرڈینیٹرمحمد طیب حسین قادری نے رہنماؤں کے ہمراہ علمائے کرام ،خطیب مساجد ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مظالم اب برداشت سے باہر ہو چکے ہیں،آواز حق بلند کرنا تمام امت مسلمہ پر فرض ہے،اس وقت پوری دنیا میں صرف مسلمانوں کو اسلام مخالف قوتوں نے ٹارگٹ کیا ہوا ہے،علما کرام اور خطیب صاحبان اپنے خطابات میں مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازش کو بے نقاب اور عوام میں آگاہی پیدا جمعہ کے خطبے میں عوام کو اسرائیل مردہ باد مارچ میں شرکت کے لیے مدعو کریں،محمد طیب حسین قادری نے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پوری امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے،اسلام مخالف قوتیں ہمارے درمیان نفسا نفسی پیدا کر رہی ہیں۔