• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی تعمیر کے دوران انسانی کھوپڑی اور دوپٹہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی تعمیر کے دوران انسانی کھوپڑی برآمد، پولیس کے مطابق کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی متعدد ہڈیاں اور ایک دوپٹہ ملا ہے، پولیس نے بتایا کہ محلے کے رہائشی شاہجہاں کا دعویٰ ہے کہ ہڈیاں اور دوپٹہ اس کی گمشدہ والدہ کا ہے ، 30سے 35 برس قبل ان کی والدہ لاپتا ہوگئی تھیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جس پلاٹ پر کھدائی اور تعمیراتی کام کیا جارہا تھا وہ شاہجہاں کا نہیں ہے، مذکورہ شخص کے دعوے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،پولیس نے انسانی باقیات کو تحویل میں لے لیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید