• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہرا اکیڈمی کی فلاحی خدمات قابل قدر ہیں، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رمضان المبارک میں زہرا اکیڈمی پاکستان کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں فلاحی اور تبلیغی خدمات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے معاشرے کی بہتری کےلیے سنگ میل قرار دیا ہے اور زہرا اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور تمام ٹیم کی خدمات کو بھی قابل قدر قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ زہرا اکیڈمی نے گذشتہ برسوں کی طرح ا س سال بھی ماہ مبارک رمضان میں ملک بھر میں ڈھائی ہزار مقامات پر تبلیغی اقدامات انجام دئیے ، ہزاروں مستحقین اور شہداء کے خانوادوں میں امدادی راشن، شہادت امیر المومنین کی مجالس عزاء اور شب قدر کی محافل بھی منعقد کیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید