• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرنے کے احکامات ہیں، وزیر داخلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ،جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے تمام افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں ،سہراب گوٹھ احتجاج کے متعلق پولیس کو ہدایت دی ہیں کہ کسی کو اسلحہ لہرانے کی اجازت نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید