• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی، اعضاء کی پیوند کاری کے شرعی اور اخلاقی پہلو پر سیمینار

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام اسلام میں دماغی موت اور اعضاء کی پیوند کاری کے شرعی اور اخلاقی پہلو پر  منعقد سیمینار   میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور طبی ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ  پر دستخط   کئے   جس کے مطابق مردہ افراد سے خصوصاً دماغی موت کے بعد دوسرے انسانوں کی جان بچانے یا زندگی بہتر بنانے کیلئے اعضاکے عطیے کی اسلامی شریعت میں اجازت ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق اعضاء کےعطیے کو صدقہ جاریہ شمار کیا جائے، اعلان کے مطابق مردہ افراد کے اعضاء کا عطیہ رضامندی اور اخلاقی اصولوں کی پابندی کے ساتھ کیا جائے، علماء نے مسلمانوں میں بالعموم اعضا کے عطیے کی اجازت اور فضیلت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا، مذہبی علماء اور طبی ماہرین نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں اور پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ اعضاء کے عطیے کی حمایت کرنے والے واضح رہنما اصول وضع کیے جائیں اور مذہبی و اخلاقی خدشات کا احترام کرتے ہوئے فریم ورک بنائے جائیں،آگاہی سیمینار میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی، کونسل کے سابق چیئرمین علامہ محمد خان شیرانی، مفتی محمد رمضان سیالوی ، ڈاکٹر مفتی محمد مظہر فرید شاہ   ،علامہ شہنشاہ حسین نقوی ، پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شہتاز ، پروفیسر ڈاکٹر عاصم احمد، ڈاکٹر شہزاد انور، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ڈاکٹر راشد بن حامد، ڈاؤ اورگن ڈونیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹرتوقیر عباس نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید