کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن آپریشنز شیخ ہمایوں صغیر نے جاری نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات کے دوران بجلی کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کراچی کے اسکولوں کا دورہ کیا اور بورڈ آ ف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے امتحانی مراکز کی تفصیلات حاصل کیں،کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد امتحان کے اوقات میں ادارے سے زیادہ سے زیادہ مدد کو یقینی بنانا ہے۔