• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کے تمام ملازمین کی تصدیق‘ ڈگریوں کی جانچ کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے نوکری سے فارغ اور بھگوڑے ملازمین سمیت 84ڈیوٹی سے فرار ملازمین کو تنخواہیں جاری کرکے سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پی اے سی سندھ نے نوکری سے فارغ اور بھگوڑے ملازمین سمیت 84مفرورملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے پر واٹرکارپوریشن کے ڈی ڈی او کو معطل کرکے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے تمام ملازمین کی دوبارہ تصدیق کرانے اور جعلی بھرتیوں کے پیش نظر تمام ملازمین کے ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا ۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں جمعرات کے روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی واٹرکارپوریشن کے سال 2019ءاور2020ءکے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ نثار کھوڑو نے واٹر کارپوریشن حکام سے استفسار کیا کہ نوکری سے فارغ کئے اور ڈیوٹی سے مفرور ملازمین کو تنخواہیں جاری ہونے کا کیا معاملہ ہے، وضاحت کریں۔؟ جس پر چیف آپریٹنگ افسر انجینئر اسدللہ خان نے بتایا کہ ڈیوٹی سے مفرور 42 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے اور 2 ملازمین کا انتقال ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید