• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ ومنشیات برآمدگی کے مقدمات میں غیرحاضری پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ ومنشیات برآمدگی کے مقدمات میں غیر حاضری پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلکس میںملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم کامران قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا تاہم اے وی سی سی کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نا ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وکیل صفائی خرم عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کامران قریشی کی گرفتاری 20مارچ کو ظاہر کی گئی جبکہ ملزم کو 18مارچ کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مجھے بھی ایف آئی اے حکام کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، مجھ سے میرے موکل سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عدالت نے وکیل صفائی کو دھمکیوں کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

ملک بھر سے سے مزید