• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء یونیورسٹی میں دو روزہ بزنس مینجمنٹ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں دو روزہ بزنس، مینجمنٹ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس (ICBMET-25) کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ دو روزہ کانفرنس سندھ یونیورسٹی جامشورو، ائی بی اے اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاونسے اقرا یونیورسٹی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی رہنماؤں، اسکالرز، صنعت کے ماہرین، پالیسی سازوں اور طلباء کو اکٹھا کرنا ہے۔ کانفرنس کا موضوع "بدلتی ہوئی دنیا میں مستقبل کی تشکیل: بزنس، مینجمنٹ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز" رکھا گیا جس میں کلیدی خطابات، علمی مقالوں کی پیشکش، صنعت کے پینل اور ہینڈز آن ورکشاپس شامل ہیں۔ان ورکشاپس میں بزنس ماڈلز، ڈیجیٹل دور میں کاروبار، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور بلاکچین کی ایپلی کیشنز جیسے موضوعات پر بحث کی گئی۔اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے نامور بین الاقوامی محققین اور معززین شریک ہیں جن میں ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے ڈاکٹر جان کوملوس، ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکیہ کے ڈاکٹر مراٹ یو لیک، مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ٹریور اے براؤن، استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مراد یلکنتاس اور کراچی سکول اف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے ڈاکٹر فاروق اعظم چیمہ شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید