کراچی(اسٹاف رپورٹر)نادرن بائی پاس کے قریب گھر میں شوہر نے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر بیوی کو گلا گھونٹ کرقتل کردیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود شہباز گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب گھر سے 40سالہ پری زوجہ غلام علی بگٹی کی لاش ملی،لاش کی اطلاع پر پولیس اورریسکیو اہلکاروں نےموقع پرپہنچ کر لاش کواسپتال منتقل کیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کےحوالے کردی،پولیس کاکہنا ہےکہ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش کے لئے پولیس چھاپہ ماررہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔