• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کے 3 رکنی وفد کا تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ

اسلام آباد خصوصی نمائند ہ) عالمی بینک کے تین رکنی وفد نے 1530میگا واٹ کے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ کا دورہ کیا وفد کی قیادت عالمی بینک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا کررہے تھے، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ (ر)جنرل سجاد غنی بھی وفد کے ہمراہ تھے،وفد نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیاان سائٹس میں ریزڈ ان ٹیک، ٹنل، پن اسٹاک اور پاور ہاؤس شامل ہیں، قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے وفد کا پاکستان میں پانی و پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ واپڈا اور عالمی بینک کے مابین گزشتہ 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ شراکت داری آنیوالے دنوں میں مزید مستحکم ہوگی، سائٹ پر بریفنگ کے دورا ن تر بیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا پراجیکٹ کی تمام سات اہم سائٹس پرکام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے وفد کو بتایا گیا کہ ان ٹیک شافٹ، پین سٹاک، پاور ہاؤس، سوئچ یارڈ پر کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید