اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو خراب سروسز پر تقریباً سات کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ، 68اعشاریہ 9 ملین روپے جرمانہ کی رقم میں سے 13.6ملین روپے وصول کر لئے ، دستاویز کے مطابق خراب سروسز پر ٹیلی کام کمپنیوں کو مجموعی طور پر 17وارننگ لیٹرز جبکہ چاروں ٹیلی کام کمپنیوں کو 39شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ، پی ٹی اے کےاسکرو اکائونٹ میں 32.015 ملین روپے کی بینک گارنٹی رکھوائی گئی ہے، دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے سروسز کی بہتری کیلئے ٹیلی کام آپریٹرز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں ، گزشتہ 6سال میں پی ٹی اے نے 12ہزار نئی سیلولر سائٹس نصب کیں، تھری جی سروسز کو مخصوص علاقوں میں مرحلہ وار ختم کر دیا گیا ۔