کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع بند کارخانہ میں تیسرے درجہ کی آگ لگنے سے زون میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کافی عرصہ سے بند فیکٹری( سن گرواینگ) میں جمعرات کی شام 4 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا، فیکٹری میں پلاسٹک اور کیمکل کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت میں تیزی آتی گئی جس کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا،فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہےکہ آگ کی جگہ پر پلاسٹک اور کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔