• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس ای آفس میں ملک بھر کے اداروں میں ٹاپ تھری پوزیشن

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی ) ملک بھر کے اداروں میں رواں سال ای آفس میں تیسرے نمبر پر آ گیا ، پی ایم اے ڈی کی ای آفس پر منتقلی کے بعد ملٹری اکائونٹنٹ جنرل آفس کی وزارت دفاع اور آڈیٹر جنرل آفس سمیت اپنے ملک بھر کے تمام کنٹرولرز دفاتر کے ساتھ الیکٹرانک کام ہو رہا ہے ، ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے جنگ کو بتایا کہ موجودہ وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی کی خصوصی ہدایات پر ای آفس پر کام کو تیز کیا گیا کیونکہ انہوں نے ہدایت کر رکھی ہے کہ فائل نہیں لی جائے گی بلکہ الیکٹرانک کام ہو گا ، ای آفس سے جہاں وقت کی بچت ہورہی ہے وہاں سٹیشنری پر خرچ ہونے والا پیسہ بھی بچ رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید