• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، پنجاب قتل، زیادتی، زنا اور اغوا کے جرائم میں باقی ملک سے آگے

اسلام آباد(قاسم عباسی) سرکاری جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 11074 قتل، 2142 اجتماعی زیادتی، 4472زنا اور 34688اغوا یا زبردستی لے جانے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب نے سال 2024میں پاکستان بھر میں قتل، اجتماعی زیادتی، اقدام قتل، زنا، اغوا/زبردستی لے جانے اور جسمانی نقصان کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے رپورٹ ہونے والے کیسز خیبر پختونخوا،، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے زیادہ تھے۔گزشتہ سال پاکستان بھر میں کل 11074قتل کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 4908قتل ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 3444 سندھ میں 1826، بلوچستان میں 528، اسلام آباد میں 155، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد جموں و کشمیر میں 75 قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔اقدام قتل کے کل 17050کیسز رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب سے 9199، سندھ سے 2625، خیبر پختونخوا سے 4050، بلوچستان سے 521، اسلام آباد سے 240، گلگت بلتستان سے 224اور آزاد کشمیر سے 190 کیسز شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید