• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہور رانا امریکا سے نئی دہلی منتقل، ہمارے لئے خوشگوار لمحہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک، نسیم حیدر) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے ایک مبینہ ملزم تہور رانا کو امریکا سے نئی دہلی منتقل کردیاگیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسے اپنے ملک کیلئے ایک خوشگوار لمحہ قرار دیا ہے ، محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہاممبئی حملوں کے نتیجے میں جانوں کا المناک ضیاع ہوا، جس میں چھ امریکی بھی شامل تھے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکا اور ہندوستان دہشت گردی کی عالمی لعنت سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، وہ ان کی تحویل میں ہے اور ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔قبل ازیں تہور رانا کی آمد سے قبل دہلی کے کئی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق تہور رانا کو ہوائی اڈے سے ایک بلٹ پروف گاڑی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید