اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بلوچستان کی تاجر برداری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹرین پر حملے کے بعد صوبے میں دہشت گردی کے ایک آدھ واقعے کے علاوہ کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا ہے،سانحے کے بعد انتظامیہ نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے ۔تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اب اشیاء کی نقل وحمل کے معاملات کو ٹھیک کیا جائےاور کوئٹہ سے آنے اور جانے والےسامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔