اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز بغیر کسی کا رروائی کے جمعہ (آج ) گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس کے آ غاز میں ہی کورم کی نشاندہی ،ڈپٹی سپیکر نے کارروائی 15منٹ کیلئے معطل کردی18 نکاتی ایجنڈا زیر غور نہ آسکا،گنتی شر وع ہونےپر PTIاراکین واک آؤٹ کرگئے، اجلاس آج تک ملتوی قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا ۔ جونہی ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا توپی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، ڈپٹی سپیکر نے ارکان کی گنتی کا حکم دیا، گنتی شر وع ہوئی توپی ٹی آئی اراکین اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔