• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے TOR's چیک کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز چیک کرینگے۔امریکی ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثرہورہےہیں،وزیر اعظم نے اس معاملے پراسٹیرنگ کمیٹی بنادی،اسے حل کرنا چاہیے،تعلیمی ویزوں کی معطلی پر بھی امریکہ سے رابطے میں ہیں،بھارت میں اوقاف قوانین میں تبدیلیامتیازی، اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی، یہ مسلمانوں کو دیوار سےلگانے کی کوشش ہے، بگرام میں ایئربیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہیں ہیں، یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپس کا معاملہ ہے، ہم تمام مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل کے خواہشمند ہیں، خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے حالیہ ٹیلیفون رابطے میں افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، چھوڑے گئے یہ جدید امریکی ہتھیار ہماری سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکاکی جانب سے بگرام میں امریکی اڈے کے قیام کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں اور یہ معاملہ امریکااور افغانستان کا آپسی معاملہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید