کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزمان کو لائٹ ہاؤس مارکیٹ سے گرفتار کیا ۔ملزمان کی شناخت نعمان زبیر اور عبد القادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے 23لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔