• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثے کا اشتہاری ملزم ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی میں گرفتار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کے عملے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک اشتہاری ملزم عطاءاللہ کو گرفتار کر لیا ہے سیالکوٹ ڈسکہ کے علاقےجھارا والا کا رہائشی ملزم عطا اللہ لیبیا بوٹ حادثے کی ایف ائی ار نمبر 13/23میں مطلوب اور مفرور تھا۔ ملزم نے کشتی حادثے میں جاں بحق مسافر محمد ندیم اور ساتھی محمد اجمل کو غیر قانونی طور پر ڈنکی کے ذریعے اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید